مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ہونے والے خودکش حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے کہا کہ پیدل چل کر آنے والے خودکش حملہ آور نے مقامی پولیس چیک پوائنٹ کے قریب خود کو دھماکا خیز ڈیوائس کے ذریعے اڑا دیا۔ حملے کی ذمہ داری کسی دہشت گرد گروپ نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔ تاہم جلال آباد کے اطراف کا علاقہ طالبان اور داعش سے منسلک شدت پسندوں کا گڑھ رہا ہے۔
افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ہونے والے خودکش حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1891339
آپ کا تبصرہ